لاہور (خصوصی نامہ نگار)محسن انسانیت حضرت محمد کی عطا کردہ معاشی پالیسی اپنائی جائے تو آجر اور اجیر کے درمیان مثالی تعلق قائم ہو سکتا ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ یکم مئی 1886ءکے سانحہ شکاگو نے سرمایہ دارانہ نظام کے بدنما چہرے کو بے نقاب کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ یورپ میں صنعتی انقلاب کے بعد مزدور طبقہ پر سرمایہ داروں نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے۔
سانحہ شکاگو نے سرمایہ دارانہ نظام کے بدنما چہرے کو بے نقاب کیا:شجاع الدین شیخ
May 01, 2023