مزدور کو بنیادی انسانی حقوق دیئے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتے: محمودالاحد

May 01, 2023


لاہور ( خصوصی نامہ نگار )صدر ریلوے پریم یونین ورکشاپس اور نائب صدر NLFپاکستان چوہدری محمودالاحدیوم مئی کی مناسبت سے ترکی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزدور کو بنیادی انسانی حقوق دیئے بغیر ملک و قوم ترقی نہیں کرسکتے۔ مزدور ہی اپنی شب و روز کی محنت سے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ ملک میں کم بیش 8 کروڑ مزدور دن رات اپنی محنت سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے 12 گھنٹے کام کررہے ہیں اور ان کو ان کی اجرت بھی وقت پر نہیں دی جارہی۔ آج کے مہنگائی کے دور میں مزدور کیلئے 2و قت کی روٹی کا حصول ہی ناممکن ہوگیا ہے۔ کل ہونے والی انقرہ میں آل ورلڈ لیبر کانفرنس میں شرکت کرکے پاکستانی مزدوروں کی نمائدگی کروں گا۔ آل ورلڈ لبیر کانفرنس میں 30 ممالک کے نمائندگان اور سربراہان شرکت کریں گے جن کے سامنے پاکستانی مزدوروں کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز پیش کروں گا۔ اس ایک ہفتے کے دورے پرمختلف ممالک کے لیبر یونین لیڈروں اس کے علاوہ استنبول میں محتلف این جی او کے زمہ داران اور سرکاری شخصیات سے بھی ملاقاتوں میں پاکستان کا موقف پیش کروں گا۔

مزیدخبریں