تھائی لینڈکے سفیر کافیملی ودیگر عملے کے ہمراہ لاہور میوزیم کا دورہ ،بدھا کا مجسمہ عطیہ کیا

May 01, 2023

لاہور(کلچرل رپورٹر)تھائی لینڈکے سفیر چکرِد کراچےونگ نے اپنی فیملی ودیگر سفارتی عملے کے ہمراہ لاہور میوزیم کا دورہ کیا۔سفیر نے کانسی کا بنا ہوا خوبصورت بدھا کا مجسمہ لاہور میوزیم کوبطور عطیہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر لاہور میوزم محمد نے دیگر افسران کے ہمراہ بدھا کا مجسمہ وصول کیا۔لاہور میوزیم نے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر لاہور میوزیم محمد عثمان نے کہا کہ لاہورمیوزیم مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ میوزم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے عجائب گھر کی پروفیشنل استعداد کو بڑھایا جارہا ہے۔ لاہور میوزیم کے ڈائریکٹر محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میوزیم میں موجود ہزاروں سال پرانے نوادرات کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس زمن میں سکیورٹی کے فول پروف انتظمات کیے گئے ہیں۔ تھائی لینڈ کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ثقافتی اعتبار سے دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے۔ نوادرات کی بہترین انداز میں نمائش پر لاہور میوزیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا لاہور میوزیم میں خطے کے تمام مذاہب کے نوادرات کی نمائش پاکستان کے سافٹ امیج کی عکاس ہے۔

مزیدخبریں