لاہور( خصوصی نامہ نگار )13 دینی جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس نے 1974ءکوقومی اسمبلی کاقادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردینے کے تاریخی فیصلہ کے بعداپریل 1986ءمیں پارلیمنٹ نے صدرجنرل ضیاءالحق کے جاری کردہ قادیانی فتنہ کی اسلام مخالف سرگرمیوں کے خاتمہ کیلئے صدارتی آرڈیننس کوپاس کرکے 8ویں ترمیم کے ذریعے آئین کاحصہ بنایاجسکی یادمیں ملک بھرمیں یوم نفاذامتناع قادیانیت ایکٹ بھرپورجوش وجزبہ کیساتھ منایامختلف پروگرامزمیں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اورمنکرین ختم نبوت، انگریزکے خودکاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کے خاتمہ کیلئے تجدیدعہدکیاگیا۔نیزعلامہاقبال روڈپرورلڈپا سبان ختم نبوت کے ورکرزنے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمدممتازاعوان کی قیادت میں ایک نفاذامتناع قادیانیت ایکٹ مظاہرہ کیا۔