شاہد خاقان کی ملاقات‘ حکومت معیشت مستحکم اور مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کر رہی‘ بلیغ الرحمن

لاہور( این این آئی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ حکومت معیشت مستحکم کرنے اور دیگر مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، خوشحال اور مستحکم پاکستان ہی ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے بطور وزیر ایل این جی سستے داموں درآمد کی جس سے ملک کو بہت فائدہ ہوا، یہ اقدام معیشت میں بہتری اور انرجی بحران میں کمی لانے کا سبب بنا۔انہوںنے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کو گزشتہ حکومت میں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ گورنر ہائوس کو عوام کے لیے مستقل کھولنے کے لیے منظم طریقہ کار طے کر رہے ہیں۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں حکومت کو یکسوئی سے کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...