اسلام آباد (خبرنگار) قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 31 کیس رپورٹ ہوئے اور 8مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے2 ہزار 843 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے31 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس طرح مثبت کیسز کی شرح 1.09فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔ جبکہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔