لاہور (نامہ نگار) جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ ٹاؤن شپ کے علاقے میں پراپرٹی کے تنازعہ پر رشتے داروں میں جھگڑا ہوگیا۔ جس پر ملزم اسلم وغیرہ نے فائرنگ کر دی۔ تین افراد ولید، فرحان اور عمار شدید زخمی ہو گئے۔ عمار اور ولید دم توڑ گئے جبکہ فرحان ہسپتال داخل ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول ولید اور عمار کا جائیداد کا تنازعہ اپنے رشتہ داروں سے چل رہا تھا‘ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔