کندھ کوٹ (رپوٹ گوکل داس) کندکوٹ بی سکشن تھانہ کی حدود گاؤں محمد موسی کھوسو میں نے اپنی بہن کو اور اس کے مبینہ آشنا علی مراد کھوسو کو قتل کردیا‘ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے مقتول نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی جب کہ عورت کی نعش پولیس کو ہاتھ نہ آسکی مقتول کی لاش سول ہسپتال لائی گئی جہاں پر قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی اسی حوالے سے پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بہن اور مبینہ آشنا کو قتل کیا ہے جبکہ ملزمان عورت کی لاش غائب کر کے خود فرار ہوگئے ہیں ان کی گرفتاری کیلئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔