تحریک انصاف نے مذاکرات میںناکامی کی صورت میں بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ دیدیا

May 01, 2023

لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میںناکامی کی صورت میں بڑی تحریک اور لانگ مارچ کا عندیہ دے دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہ اکہ تحریک انصاف مذاکرات کی کامیابی چاہتی ہے لیکن ناکامی کی صورت میں حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین کو ردی کا ٹکڑا اور عوام کو کیڑے مکوڑے سمجھ لیا جائے اور تحریک انصاف خاموش بیٹھ جائے ،مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں عوام بڑی تحریک کیلئے تیار ہو جائیں۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک کا آغاز آج یکم مئی سے لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ریلی سے ہو رہا ہے، اس کا نقطہ عروج ایک تاریخی لانگ مارچ ہوگا۔

مزیدخبریں