حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) گھریلو ناچاقی پر خاوند نے ڈنڈوں سے وحشیانہ تشدد کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔ حافظ آباد کے علاقہ قلعہ صاحب سنگھ کے رحمت کی شادی کچھ عرصہ قبل ساجدہ بی بی سے ہوئی۔ ساجدہ ایک بچے کی ماں تھی۔ ملزم رحمت کا اکثر اپنی بیوی سے جھگڑا رہتا اور وہ اسے مارتا پیٹتا تھا۔ سٹی پولیس نے ملزم رحمت اور اس کے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔