کاہنہ: خاتون پرنسپل سے طویل عرصہ زیادتی‘ حاملہ‘ انصاف کیلئے سی سی پی او سے رابطہ

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں ایک اور حوا کی بیٹی زیادتی کا شکار ہو گئی۔ ملزم نے زیادتی کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ متعلقہ تھانہ سے انصاف نہ ملنے پر متاثرہ خاتون سی سی پی او لاہور پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق محمد نواز نامی شخص نے کاہنہ میں نجی سکول کی پرنسپل (پ) اختر نامی خاتون سے عرصہ دراز سے گن پوائنٹ پر زیادتی کر رہا ہے۔ حاملہ ہو گئی۔ خاتون نے جب بھی انصاف کے لیے آواز آٹھانے کی کوشش کی تو ملزم نے خاتون کی ویڈیوز شوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکیاں دے کر خاموش کروا دیا۔ ملزم اپنے ساتھی عطائی ڈاکٹر وسیم کے ساتھ مل کر انجکشن لگوا کر حمل ضائع کرواتا رہا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ چند روز پہلے بھی محمد نواز نے  زبردستی گھر میں داخل ہو کر زیادتی  کی۔ میں نے 15 پر کال کی لیکن پولیس نے میری ایک نہ سنی۔ متاثرہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکی ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم اب زیادتی بھی کرتا ہے اور میری کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ متاثرہ خاتون  نے سی سی پی او لاہور کو مقدمہ کے اندراج  کیلئے درخواست دے دی ہے جو سی سی پی او لاہور نے کاہنہ ڈی ایس پی کو انکوائری کے لیے بھیج دی۔

ای پیپر دی نیشن