کراچی (این این آئی)کراچی میں لیاقت آباد 10 نمبر میں تین منزلہ رہائشی عمارت کے تیسرے فلور پر آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں میاں ، بیوی اور 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔فائر بریگیڈ کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر میں تین منزلہ رہائشی عمارت کے تیسرے فلورپر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی ۔