پاکستان میں صحافیوں پر حملوں‘ دھمکیوں میں 60 فیصد اضافہ: فریڈم نیٹ ورک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فریڈم نیٹ ورک کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں  60 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال میڈیا کے مختلف اداروں پر حملوں اور دھمکیوں کے 140 واقعات ہوئے۔ صحافیوں پر تشدد کے 56 واقعات کے ساتھ اسلام آباد پہلے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں صحافیوں پر تشدد کے 35 اور سندھ میں 23 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ 11 ماہ میں صحافیوں کے خلاف دھمکیوں اور حملوں کے 140 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن