پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کرتی ہے، تو ہم اکٹھے الیکشن کیلئے تیار ہیں۔ناصر باغ لاہور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ بہانے کر رہے ہیں کہ بجٹ دینے کے بعد الیکشن ہوگا، اگر یہ سمجھ رہے ہیں کہ ہم انتظار کریں گے تو غلط فہمی میں نہ رہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہم پر جرائم پیشہ مسلط کیے گئے، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، یہ تب الیکشن کروانا چاہتے ہیں جب سمجھیں گے کہ میں راستے سے ہٹ گیا، ان کا صرف ایک مقصد ہے کہ کسی طرح مجھے ہٹائیں، پرویز الہٰی کے گھر میں دروازے توڑ کر ڈاکوؤں کی طرح حملہ کیا گیا، علی امین گنڈاپور کو ایک جیل سے دوسری جیل لے جا رہے ہیں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے 14 مئی کو پنجاب کا الیکشن ہوگا، سپریم کورٹ نے کہا کہ ان سے مذاکرات کریں، اگر یہ متفق ہوجاتے ہیں تو صرف پنجاب کا نہیں پورے ملک میں الیکشن ہوگا۔
14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑیں تو اکٹھے الیکشن کو تیار ہیں، عمران خان
May 01, 2023 | 22:02