ویمنز ٹی ٹونٹی : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو مسلسل تیسرا میچ ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم نے 5 میچز کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میں پاکستان ویمنز کو 2 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ پاکستان ویمنز کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز ویمنز نے 5 وکٹ پر 132 رنز بنائے۔ کپتان ہیلی میتھیوز نے 68 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان ٹیم 8 وکٹوں پر 130 رنز بناسکی۔  ہیلی میتھیوز کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ سیریز کا چوتھا میچ کل کھیلا جائیگا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...