لاہور(نیوز رپورٹر) لاہور شہر کو فضائی وپانی کی آلودگی ، نکاسی آب اورسنگین ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے۔ اس سلسلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے لاہور میں سبز جرنلزم فیلوشپ پروگرام کی ٹریننگ کا انعقاد کیاگیا۔شرکاء نے کہا ’’سبز جرنلزم فیلوشپ پروگرام‘‘ صحافیوں کو ماحولیاتی خدشات کو حل کرنے کی مہارت دینے اوربا اختیار بنانے کیلئے پر عزم ہے ۔پروگرام میں ماحولیات کی سائنس کو سمجھنے، آب و ہوا اور ماحول کے درمیان فرق، اعداد و شمار پر مبنی اور تحقیقاتی سٹوری کی تیاری، ڈیجیٹل سٹوری ٹیلنگ کی تکنیک اور کانٹینٹ کے پھیلاؤ کیلئے مربوط حکمت عملی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔ مختلف پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے فیلوز نے شرکت کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے لاہور میں سبز جرنلزم فیلوشپ پروگرام کی ٹریننگ
May 01, 2024