بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حماس اور فتح مذاکرات سے سیاسی اختلافات ختم کرنے پر رضامند ہیں۔ حماس اور فتح کے درمیان 2007 ء سے سیاسی اختلافات جاری ہیں۔ حماس اور فتح بات چیت کی غرض سے چین میں موجود ہیں۔ حماس اور فتح نے فلسطینی اتحاد کی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا۔