فیصل آباد‘سرگودھا‘اوکاڑہ‘ سمندری‘پیر محل میں  لڑکیوں سمیت5خواتین‘2بچوں سے زیادتی  

فیصل آباد‘ سرگوھا‘اوکاڑہ‘ سمندری‘پیر محل (نمائندہ خصوصی‘نامہ نگاران) اوباشوں نے لڑکیوں سمیت5خواتین اور2 بچوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ سٹی سمندری ہاؤسنگ کالونی نمبر دو کی رہائشی(الف) کو ملزم نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ تھانہ ٹھیکریوالہ 66 ج ب دھاندرہ میں نجی ہسپتال میں کے ملازم نے(ب) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا‘ ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا‘ تھانہ صدر جڑانوالہ 113 گ ب میں اوباش نے(پ) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔سرگودھا میں دوشیزہ کو دھوکہ سے بلوا کر اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ‘ اوکاڑہ میں اوباش نے کم سن کو مکئی کی فصل میںزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔سمندری ایل ایچ وی نرس کیساتھ زیادتی کے الزام میں پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔پیرمحل اوباش نے ساتھی خاتون کی مدد سے بیوٹیشن کی عزت لوٹ لی۔  ہارون آبادتھانہ سٹی کے ایریا میں والد نے اپنی 10 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ای پیپر دی نیشن