واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست ایری زونا میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کرنے والی چار مسلمان طالبات کے زبردستی سکارف اترانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ امریکی مسلمانوں نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ مسلم رہنماؤں نے کہا کہ واقعہ میں ایری زونا سٹیٹ یونیورسٹی کا پولیس ڈیپارٹمنٹ ملوث ہے۔ ایری زونا میں ہی انتہا پسند یہودیوں نے کارروائی کرتے ہوئے فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں کی گاڑیوں پر سکریو ڈرائیور سے فلسطین مخالف نعرے لکھ دیئے۔ گاڑیوں کو 45 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا۔ پولیس نے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا جن میں ری پبلکن جیوٹن کولیشن کی ڈائریکٹر اور فنانس کے شعبے سے وابستہ برائن شامل ہیں۔
امریکہ: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والی مسلمان طالبات کے سکارف زبردستی اتارنے کی ویڈیو وائرل
May 01, 2024