ریاض (نوائے وقت رپورٹ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی کابینہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ روکنے کیلئے مشترکہ کوشش بڑھانے کی ضرورت ہے۔ غزہ میں شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی عالمی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بحرین جاپان نائیجریا اور دیگر ممالک کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔