اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر شہری پر تشدد کے کیس میں شیر افضل مروت کی حاضری سے ایک روزہ استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر شیر افضل مروت عدالت پیش نہ ہوئے ، معاون وکیل عدالت پیش ہوئے اور شیر افضل مروت کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہو سکتے ۔ عدالت نے شیر افضل مروت کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی ۔
شہری پر تشدد کیس ، شیر افضل مروت کاحاضری سے ایک روزہ استثنی منظور
May 01, 2024