1.1ارب ڈالر کی قسط موصول

May 01, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط موصول ہو گئی۔ سٹیٹ بنک کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ روز 1.1 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی۔ آئی ایم ایف کی قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.1 ارب ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔ آئی ایم ایف نے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کر لیا تھا۔ پاکستان کو 2 اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔ ترجمان نے قسط ملنے کی تصدیق کر دی۔آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل 2024ء کو اپنے اجلاس میں سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کیا اور پاکستان کے لیے 828 ملین ایس ڈی آر کی رقم منظور کر لی۔ چنانچہ 29 اپریل 2024ء کو سٹیٹ بنک  کو آئی ایم ایف سے اپنے اکاؤنٹ میں 828 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.1 ارب ڈالر) موصول ہو گئے۔ 3 مئی 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بنک کے زر مبادلہ ذخائر میں یہ رقم ظاہر ہو گی۔

مزیدخبریں