مریدکے : محکمہ ماحولیات کی ٹیم کا ٹائر جلانیوالی فیکٹریوں کیخلاف آپریشن

May 01, 2024

مریدکے (نامہ نگار) تحصیل مریدکے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی محکمہ ماحولیات کی سپیشل ٹیم کا فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن‘ ٹائر جلانیوالی متعدد فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کی گئی مالکان موقع سے فرار ہو گئے۔ بجلی کے کنکشن بھی کاٹ دئیے گئے۔مضر صحت دھواں پیدا کرنیوالی متعدد ٹائر جلانیوالی فیکٹریوں کیخلاف بلا تفریق گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔جسمیں محکمہ ماحولیات نے تحصیل مریدکے میں کئی ٹائر جلانیوالی فیکٹریاں تو سرے سے ہی منہدم کر دی گئیں جبکہ بعض کی بھاری مشینری کے ذریعے توڑ پھوڑ کر کے انکے بجلی کے کنکشن بھی کاٹ کر بجلی کی سپلائی بھی معطل کرنے کے علاوہ انہیں سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ضلع شیخوپورہ چوہدری عبدالقیوم کمبوہ نے میڈیا کو بتایا ہ وزیر اعلی مریم نواز شریف اور ڈائریکٹر ماحولیات پنجاب کسی صورت بھی پنجاب بھر میں فضائی آلودگی پھیلانے اور غیر قانونی ٹائر جلانیوالی فیکٹریوں کو انسانی صحت کیخلاف کھلے عام فضا زہرآلودہ کرنے یا کام کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

مزیدخبریں