سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ حکومت اور سرکاری عہدوں پر براجمان گندم مافیا کو لٹکایا جا ئے ، وہ سزا کے مستحق ہیں، کسانوں اورحکومت کے درمیان خلیج پیداکرنے والوں کوکیفرکردارتک پہنچایا جائے، ملک کواربوں روپے کا نقصان پہنچا نے والوں کا ٹھکانہ جیل ہے،، لیگی کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوںنے مزید کہا کہ حکومت اور سرکاری عہدوں پر براجمان مافیانے ملک کے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔