نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) شعبہ زراعت پاکستانی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اس پر توجہ نہ دینا نااہلی ہے حکومتی اعلان کے باوجودگندم کی خریداری نہیں کی جا رہی مڈل مین گندم اونے پونے داموں خریدنے کے لئے تیار جس سے کسان کا فی ایکڑ خرچہ بھی پورا نہیں ہوتا حکومت ظلم بند کرئے سماجی سیاسی شخصیت میاں شفاعت علی کی گفتگو ان کا کہنا تھا حکومت نے اپنے ہی اعلان کردہ سرکاری نرخ پر گندم نہیں خریدی اس سے بڑھ کر نااہلی کیا ہو گی۔ وزیراعظم ‘ وفاقی وزیر رانا تنویر سے مطالبہ کرتے ہیں گندم کی خریداری کو ممکن بنایا جائے ۔
سرکاری سطح پر گندم کی خریداری یقینی بنائی جائے : میاں شفاعت علی
May 01, 2024