’’سیاسی مخالفین کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ‘‘

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں میاں رفاقت علی، سید علی عباس، ملک طارق عزیز ایڈووکیٹ ، حاجی اکبر چوہان، میاں عثمان انور نے کہا ہے  پارٹی قائد میاں نواز شریف، وزیر اعظم  شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں پارٹی قیادت ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے مشن میں ضرور کامیاب ہوگی ۔ عوامی خدمت کی خاطر سرگرم عمل ہیں،سیاسی مخالفین کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سروے کے دوران گفتگو کرتے کیاان رہنمائوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کی امیدوں کا محور و مرکز ہیں جن کی مقبولیت کو منفی پراپیگنڈا کے ذریعے کم نہیں کیا جاسکتا ۔

ای پیپر دی نیشن