وفاقی ٹیکس محتسب کی گوجرانوالہ ٹیکس بار کے عہدیداروں سے ملاقات 

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے گوجرانوالہ ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اور ملاقات میں ٹیکس سے متعلقہ امور زپر بحث آئے۔ ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے کہا کہ ٹیکس امور سے متعلق اگر کسی بھی شہری کو کوئی مسئلہ یا مشکلات درپیش ہوں تو وہ بلا کسی ڈر خوف کے اس آفیسر کے خلاف سادہ کاغذ پر اس آفیسر کیخلاف لکھ کر دے ہم اس پر فوری ایکشن لے کر اس آفیسر کی بار پر س کریں گے اور اس کا مسئلہ احسن طریقے سے حل ہوگا ۔اس موقع پر ریجنل وفاقی ٹیکس محتسب رانا حسین اختر،صدر ٹیکس بار حسین صدیق ، میاں عبدالغفار، محمد ثاقب شیخ، افتخار احمد خاں، سید حسن عسکری ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن