آنے والے بجٹ میں میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے،ثناء اللہ گھمن

May 01, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن نے الٹرا پراسیسڈ خوراک پر ٹیکسوں میں اضافے کے لیے تجاویز وزارت صحت، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو بھجوادیں، حکومت پاکستان سے ہماری درخواست ہے کہ آنے والے بجٹ میں غیر ضروری اشیا ء جیسے میٹھے مشروبات پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے اور دیگر الٹرا پراسیسڈ خوراک جن پر کوئی ٹیکس نہیں ہے ان پر ٹیکس لگایا جائے، پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن(پناہ)کے جنرل سیکریٹری جنرل ثناء اللہ گھمن، ہارٹ فائل کی سی ای او ڈاکٹر صبا امجدپروفیسر ڈاکٹر عبدالباسط کا کہناتھا کہ دل، ذیابیطس، موٹاپے اور دیگر امراض میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ مضر صحت خوراک  ان بیماریوں کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔

مزیدخبریں