جماعت اسلامی جنڈکے زیر اہتمام کسان دشمن پالیسیوں کیخلاف کیمپ کا انعقاد 

May 01, 2024

 مٹھیال (نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی جنڈکے زیر اہتمام کسان دشمن حکومتی پالیسیوں اور کسانوں کے استحصا ل کے خلاف مٹھیال چوک پر یکجہتی کسان کیمپ کا انعقاد کیا گیایکجہتی کسان کیمپ سیامیر جماعت اسلا می ضلع اٹک  و سابق امیدوار حلقہ این اے 50سر دارامجد علی خان،امیر جماعت اسلامی مٹھیال لیاقت علی خان اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت منظور حسین  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کا معا شی قتل عام بند کیا جائے کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا زراعت پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن حکومت کی ذراعت مخالف پالیسیاں زمینداروں اور کسانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہی ہیں کسان کو بیچ اور کھاد مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ جب کسان کی گندم تیار ہوتی ہے تو وہی گندم سستے داموں خریدی جاتی ہیسرمایہ داروں کو تحفظ دینے کیلئے حکومت کی جانب سے پالیسیاں بنائی جارہی ہیں جبکہ غریب کسان اور زمیندار کو مسلسل نظر اندازکیا جارہاہے ملک میں گندم کی وافرمقدارہونے کے باوجود مہنگے داموں گندم درآمد کرنا سمجھ سے بالاتر ہے تحصیل جنڈ میں حالیہ بارشوں اور آندھی سے گندم کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے حکومت متاثرین کی مالی امداد کرنے کیلئے بھی اقدامات کرے کسانوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہم امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں  یکجہتی کسان کیمپ میں زمینداروں،کسانوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزیدخبریں