کلرسیداں(نامہ نگار)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت تمام اداروں و شعبوں کی بہتری اور اصلاحات کے لیئے کوشاں ہے مریم نواز چاہتی ہیں کہ اداروں کو بااختیار بنایا جائے تاکہ وہ اپنے ملازمین اور متعلقین کے مسائل خود حل کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر وسیم اختر کمبوہ کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد نے انہیں لیب اٹینڈنٹ کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے انٹرپاس لوگوں کو لیب اٹینڈنٹ بھرتی کیا مگر ان کا اسکیل ایک رکھا گیا جو صریحا ـذیادتی ہے لیب اٹینڈنٹ کو میٹرک پاس کے مساوی اسکیل دے کر بڑی ذیادتی کی گئی جس کا ازالہ اشد ضروری ہے انہوںنے یقین دھانی کراتے ہوئے کہا کہ لیب اٹینڈنٹ کی اپگریڈیشن کا مطالبہ جائز ہے اور انشائاللّٰہ میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے لیب اٹینڈنٹ ووکیشنل پوسٹ محکمانہ بھرتی تعلیمی قابلیت میٹرک کے مطابق سکیل 01سے نکال کر سکیل 11میں اپگریڈیشن کیلئے نہ صرف صوبائی حکومت کو لکھوں گا بلکہ بہت جلد صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی اس کی منظوری کی کوشش کروں گا اس موقع پر ملک کاشف ڈوگر بھی موجود تھے وفد نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بھی شکریہ ادا کیا۔