راو لپنڈی(جنرل رپورٹر)بزم عروج ادب پاکستا ن کے عہدیدارووں نے یوم اقبال کی مناسبت خصو صی سیمینار منعقد کیا۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی شعبہ اقبالیات کے سابق چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش شاہین کے فرزند محمد طارق شاہین نے صدارت کی۔صدر بزم عروج ادب نعیم اکرم قریشی، تحریک پاکستان کے خانوادے کی بیٹی ڈاکٹر فرحت محمود، ڈاکٹر محمود الرحمن فیصل، ڈاکٹر شکیلہ، مولانا عبدالجلیل فاروقی، بابر مغل اور محمد شمس الحسن نے شرکت کی۔ نعیم اکرم قریشیاورڈاکٹر فرحت محمود نے کہا کہ حکیم الا مت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال صرف شاعر ،ادیب اور سیاست دان ہی نہیں بلکہ آپ دین مصطفوی کے ترجمان بھی ہیں۔ شاعر مشرق نے مسلمان قوم کو توحید ،رسالت ،عشق رسول ؐ ، فکر آخرت ، اتباع رسولؐ ، محبت اسلاف اور عظمت رفتہ کی یاد دلاکران میں نئی روح پھونک د ی ۔ نہ صرف اللہ تعالی کی وحدانیت بلکہ اسکے ساتھ تعلق قائم کرکے حضور نبی اکرم ؐ کی محبت اور اسوہ حسنہ پر چلنے کی تلقین کی اور فرمایا'' خودی'' کے بل بوتے پر مسلما ن قوم اپنی عظمت رفتہ کا سورج طلوع کر سکتے ہیںمقررنین نے کہا کہ21مارچ 1932 کو آل انڈیا مسلم لیگ کانفرنس منعقدہ لاہور میں اپنے صد ار تی خطبے میںفرمایا کہ'' تم دنیا میں سب سے زیادہ قا بل فخر تہذیب کے مالک ہو۔ تمہارے پاس دنیا کا بہترین نظام حیات اسلام کی شکل میں موجود ہے تم دو سروں کی تقلید کیلئے نہیں بلکہ امامت اور رہنمائی کیلئے پید ا کئے گئے ہو'' آپ نے ایک موقع پر فرمایا ''میں مسلما ن ہوں میرا عقیدہ ہے اور یہ عقیدہ دلائل پر مبنی ہے کہ انسانی جماعتوں کے اقتصادی امراض کا بہتر ین علاج قرآن کریم نے تجویز کیاہے۔ اس موقع پر سٹوڈنٹس ونگ نے ترنم سے کلام اقبال پیش کیا۔
شاعر مشرق حضرت اقبال دین مصطفوی کے ترجمان بھی ہیں: نعیم اکرم قریشی
May 01, 2024