کلر سیداں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے زائد المیعاد ادویات فروخت کرنے پر چوکپنڈوری میں صداقت میڈیکل سٹور کا چالان اور فارمیسی کو سر بمہر کر دیا۔ایک مریض نے اے سی کلر سیداں کو شکایت کی تھی کہ اس نیمیڈیکل سٹور سے دوائی خریدی جس کے استعمال کی مدت دسمبر 2023کو ختم ہو چکی تھی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم اور ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر مصباح نورین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔