حکومت پنجاب کا مقابلہ موسیقی کرانا اسلامی تعلیمات سے کھلی بغاوت، شجاع الدین شیخ

گوجرخان (نامہ نگار)عبدالرحمن تابانی ناظم نشروا شا عت حلقہ پوٹھوہار گوجرخان کے جاری اعلامیہ کے مطا بق تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک اسلامی نظریاتی ریا ست کے سب سے بڑے صوبے میں حکومتی سطح پر گا نے بجانے کی ترویج باعث شرم ہے حکومت پنجاب کا صوبہ بھر میں مقابلہ موسیقی کا انعقاد کرنا اسلامی تعلیمات سے کھلی بغاوت اورپاکستان کے اسلامی تشخص کے ساتھ کھلواڑ ہے امیر تنظیم نے کہا کہ پنجاب بھر کے سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ نیز عام شہریوں کو اس شیطانی کھیل میں حصہ لینے کی زوردار تحریک دی جا رہی ہے جو درحقیقت دجالی مغربی تہذیب کے لیے راستہ ہموار کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی شرم کا مقام ہے کہ غزہ کے مسلمانوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے اور حکومت پنجاب کو موسیقی جیسے حرام فعل کا مقابلہ کروانے کی سوجھ رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب مقابلہ موسیقی کو فوری اور مستقل طور پر منسوخ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن