بیول(نامہ نگار)گوجر خان مارکیٹ کمیٹی کا چیئرمین پیراشوٹ کے بجائے کسی حقیقی کارکن کو بنایا جائے مارکیٹ کمیٹی گجرخان کی تقری میرٹ کی بنیاد پر کی جائے اور کسی نظریاتی مسلم لیگی کارکن کو چیئرمین بنایا جائے جس کی بھرپور حمایت کریں گے اگر پارٹی نے ذاتی مفاد یا چمک دمک دیکھ کر فیصلہ کیا تو کارکن اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے مسلم لیگی کارکنوں کے سا تھ بہت زیادتی کی گئی ہے ائندہ ایسی زیادتی بردا شت نہیں کریں گے مقامی قیادت انا کی بجائے ایسا فیصلہ کریں جس سے پارٹی کو نقصان نہ ہو جو لوگ مشکل وقت میں پارٹی بدل لیتے ہیں ان کا نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی پارٹی اس بات کو مد نظر رکھا جائے کہ مشرف دور سے لے کر اج تک جو لوگ پارٹی کے ساتھ وابستہ رہے وہی حقیقت میں پارٹی کے وفادار ہے اگر پارٹی نے اب بھی انکھیں نہ کھولیں تو پھر نقصان کی ذمہ دار مقامی اور مرکزی قیادت ہوگی ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صوبائی رہنما شیخ طارق محمود سیٹھی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔
گوجر خان مارکیٹ کمیٹی کا چیئرمین پیراشوٹ کے بجائے کسی حقیقی کارکن کو بنایا جائے
May 01, 2024