مری،طوفانی بارشوں سے سرکنے والی 35 ٹن سے زائد وزنی چٹان کو توڑنے کا آپر یشن مکمل 

May 01, 2024

   مری(حنیف ترک)علیوٹ مری میں طوفانی بار شو ں کے باعث سرکنے والی 35 ٹن سے زائد وزنی چٹان کو توڑ کرکامیابی سے آپریشن مکمل کرلیاگیا، ڈپٹی کمشنر مری کی نگرانی میں جاری ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 مری ،پاک آرمی کے جوانوں، محکمہ ہائی وے مشینری اور دیگر اداروں نے حصہ لیا ،علیو ٹ مری آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیاگیا بھاری چٹان کو بلاسٹنگ کے ذریعے توڑ دیا گیا کسی قسم کا جانی مالی نقصان نہیں ہوانشیبی آبادی کے خطرات بھی ختم ہوگئے،تین دنوں تک مسلسل جاری رہنے والی طوفانی بارشوں نے ملکہ کوہسار ضلع مری کے کئی علاقوں میں ہونیوالی خطرناک لینڈسلائیڈنگ نے تباہی مچاکررکھ دی علیوٹ میں سرکنے والی چٹان سے نیچے کی آبادی کو شدیدخطرات لاحق ہوگئے تھے ،ڈپٹی کمشنر مری آغاظہیرعباس شیرازی کی نگرانی میں امدادی کاروائی کامیاب ، جبکہ ریسکیو 1122 مری کی امدادی ٹیم اور پاک آرمی کے جوان موقع پرامدادی کاموں میں ،سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ شاہرات کے ہمراہ شاہراہ کشمیر کوٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہے ، جی ٹی روڈ مری آذادکشمیر جانے والی سری نگر شاہراہ ،ایکسپریس وے مری اور جی ٹی روڈ بانسرہ گلی میں چند مکانات بھی لینڈ سلائیڈ میں آ گئے گئے ڈپٹی کمشنر مری انتظامیہ کے تمام اداروں کے ساتھ انتہائی متحرک پاک فوج کے جوان میں امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہیں ۔ 

مزیدخبریں