بھارہ کہو (نامہ نگار)ڈ ھوک موہری محلہ چوہد ریا ں بھارہ کہو کی آبادی کیلئے لگائے جانے والے ٹیوب ویل کی واٹر سپلائی کا ماہانہ بل یونین کونسل کی طرف سے پانچ سو سے بڑہا کر ایک ھزاررپیہ کر دیا گیا تھا اور نوٹس بھی گھر گھر جاری کر دیئے گئے تھے جس پر عوام میں سخت تشویش پیدا ہو گئی اور عوامی وفد نے محلہ کی فلاحی کمیٹی مساوات ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر محمد نسیم نون کی قیادت میں پہلے متعلقہ سکریٹر ی یونین کونسل اور بعد ازاں چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رانا وقاص سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور تمام صورتحال سے انھیں آگاہ کیا جس پر انہوں نے متعلقہ سکرٹیری یونین کونسل کو حاضر کر کے رپورٹ طلب کی اور صورتحال کے پیش نظر چیف آفیسر نے کہا کہ ایک ماہ کے اند ر ان معاملات کی درستگی کی جائے اور اس دوران سابقہ ریٹس پر بل جاری کیئے جائیں جس پر معززین علاقہ نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔
ڈھوک موہری محلہ چوہدریاں کی واٹر سپلائی کا ماہانہ بل دوگنا کردیاگیا
May 01, 2024