عوامی شکایات پر سپیشل پرائس مجسٹریٹ فتح جنگ کی مرغ فروشو ں کیخلاف کارروائی

May 01, 2024

  فتح جنگ(نامہ نگار) شہریوں کی مرغ فروشوں کے خلاف شکایات پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے اچانک بازار کا دورہ کیا انھوں نے مختلف مارکیٹوں میں مرغ کی دکانوں پر صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا صفائی ستھرائی کے فقدان گندگی بد بو اور صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر کھوڑ روڈ،راولپنڈی  روڈ،مرغ مارکیٹ،کوہاٹ روڈ اور مین بازار میں مرغ فروشوں کومقررہ نرخوں سے زائد پر چکن اور چکن گوشت فرو خت کرنے پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا انھوں نے مرغ فروشوں کو انتباہ کیا کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق دکانوں پر صفائی کے مناسب انتظامات کریں غیر معیاری اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے سرکاری نرخوں سے زائد وصولی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی خلاف ورزی کرنے والوں کو نہ صرف جرمانے عائد کئے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہونگی اور جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی لہذا حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں ۔

مزیدخبریں