فتح جنگ(نامہ نگار)حضرت عثمان غنی جلیل القدر صحا بی ہیں ان کی تعظیم ایمان کا لازم جزو ہے۔ سنی علما کونسل فتح جنگ صحابہ کرام کی تعظیم کرنا ایمان کا لازم جزو ہے۔اصحاب رسول نے اپنے عمل وکردار سے سنت نبویؓ کی حفاظت فرمائی۔صحابہ کرام کا اسلام اور شریعت اسلام میں خاص مقام ہے یہ ایک ایسی مقدس جماعت ہے جو رسول اللہ ؓ اور عام امت کے درمیان اللہ تعالی کا عطا کردہ ا یک واسطہ ہے۔خلیفہ سوم پیکر جود و سخا سیدنا عثمان غنی کو عشرہ مبشرہ صحابہ کرام میں شامل ہونے کی سعاد ت حاصل ہے۔ حضور اکرم نے انہیں کئی بار جنت کی بشارت دی۔آپصاحب الہجرتین(دو ہجرتوں والے)کہلاتے ہیں آپ نے پہلے حبشہ کی طرف ہجرت فرمائی پھر مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرما۔ آ پ ذوالنورین ہیں۔اس لئیکہ رسول اللہؐ کی دو صا حبزاد یا ں یکے بعد دیگرے آپ کے نکاح میں آئیں۔ آپ کی تعظیم کرنا ایمان کا لازم جز ہے۔صحابہ کرام کی توہین کرکے ملک میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف حکومت قانونی کارروائی کرے۔ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل فتح جنگ کے قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔جن میں سرپرست اعلی سنی علما کونسل فتح جنگ قاضی تجمل حسین اختر صدر سنی علما کونسل علامہ عامر عباس قریشی جنرل سیکرٹری علامہ رفعت علی قادری مفتی محمدعرفان القادری مفتی محمد عاصم مدنی حافظ طارق محمود علامہ صاحبزادہ محمد بلال جامی علامہ شوکت محمود رضوی علامہ مخدوم ذوالفقار علی حیدری حافظ غلام مہرعلی چشتی قاضی طالب حسین قاری محمد طفیل قاری بشا ر ت محمود قادری قاری محمد اجمل رضا خان قادری حافظ مولانا مطیع الرضا قاری عطا المصطفی مفتی احسن شعبان مدنی حافظ طاہر محمودقادری قاری عابدحسین چشتی حافظ ر ستم علی مولانا محمد افتخار مدنی علامہ حافظ احمد علی شوکت محمد عمران عطاری حافظ مظہرعلی مولانا محمد عثمان جیلانی مولانا قاری عابدمنیر حافظ عبدالرزاق مولانا مبشر اسلام مولانا دانش چشتی شامل تھے۔