ڈی آئی جی  ہزارہ ریجن ہزارہ ریجن تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کا دورہ

تربیلا(ملک فضل کریم سے) انسپکٹر جنرل آف پو لیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان نے تربیلا ڈیم میں جاری 1530 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے حا مل  پانچواں توسیعی منصوبہ کا دورہ کیا اور فارنرز کے لیے کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر جنرل منیجر و پی ڈی تربیلا ڈیم انور شاہ،،چیف انجینئر ٹی فور توریش کمار، واپڈا،انچارج سیکیورٹی وپڈا کرنل (ر) محمد طاہر،ڈائریکٹر الیکٹر یکل ٹی 5  عزیر سومرو ،ڈپٹی ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر ( ر )علی رضا بھی موجود تھے۔جی ایم تربیلا ڈیم انور شاہ نے فارنرز پراجیکٹ تربیلا 5  کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ پولیس فارنرزاور تعمیراتی پراجیکٹ کی سیکیورٹی کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔فارنرز کی سکیورٹی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن