تاجر رہنمائوں کی سی ای او بلدیہ  اظہر مجید سے کھوکھا بازار کے درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی میٹنگ 

May 01, 2024

گوجرخان (نامہ نگار)کھوکھا یونین کے صدر مرزا تیمور وارثی کی قیادت میں تاجر رہنمائوں کی سی ای او بلدیہ اظہر مجید سے کھوکھا بازار کے درپیش مسائل کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی گئی کھوکھا بازار رشید سویٹس اور سبزی منڈی والے علاقے میں بجلی کے ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے ان دونوں علاقوں کے تاجروں کوبجلی کے اپنے کنکشن نہ ہونے کے حوالے سے پریشانی کا سامنا ہے گزشتہ روز صدر مرزا تیمور وارثی، جنرل سیکرٹری جاوید اقبال بٹ،سینئر نائب صدر ساجد جاوید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزا امتیاز احمد نقشبندی نے سی ای او بلدیہ اظہر مجید کو تحریری درخواست دی سی ای او بلدیہ اظہر مجید نے ترجیح بنیادوں پر بجلی کے ان درپیش مسائل کو حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔

مزیدخبریں