اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے سوشل میڈیا پر خاتون کی فریاد کا نوٹس لیتے ہوئے دوران چیکنگ فیملی سے غیرمناسب رویہ اپنانے اور نکاح نامہ طلب کرنے پردو پولیس افسران کو معطل کردیا ڈی آئی جی نے ایس پی سواں سے وقوعہ کی انکوائری کرائی جس پروقوعہ میں ملوث دو پولیس افسران کو معطل کردیا گیاعوام کی شکایات کا ازالہ نہ کرنے اور ناقص تفتیش پر پانچ پولیس افسران محکمہ سے برخاست کردیا ایسے واقعات ہرگز قابل قبول نہیںتمام افسران کو بارہا تنبیہ کی گئی کہ چیکنگ کے دوران نہ تو منہ سونگھنا ہے نہ نکاح نامہ طلب کرناسید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ شہریوں کے ساتھ غیرمناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔