امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہونے کے متعلق معلومات کی فراہمی،سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(وقائع نگار)سینیٹر فیصل واوڈا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار کے امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہونے کے متعلق آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات کی فراہمی کے لئے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کوخط لکھ دیا ۔ گزشتہ روز رجسٹرار آفس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم سے متعلق پریس ریلیز جاری کی گئی تھی ، پریس ریلیز میں کہا کہ جسٹس بابر ستار نے جج بننے سے پہلے اپنے گرین کارڈ سے متعلق اس وقت کے چیف جسٹس کو آگاہ کر دیا تھا ، جسٹس بابر ستار اور اس وقت کے چیف جسٹس کے درمیان گرین کارڈ سے متعلق ہونے والی خط و کتابت فراہم کی جائے ، گرین کارڈ سے متعلق خط و کتابت کو پبلک کرنے سے جسٹس بابر ستار کے خلاف پراپیگنڈا مہم ہمیشہ کے لئے دم توڑ جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن