اسلام آباد(وقائع نگار)پی ٹی آئی رہنما علی بخاری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کی درخواستیں اعتراضات کے ساتھ سماعت کے لئے مقرر ہوئیں ، مختصر دلائل کے بعد عدالت نے اعتراضات دور کر دئیے ہیں ، عدالت نے جمعرات کو دوبارہ سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے ، الیکشن کو دو ماہ گزر چکے ہیں ۔ فارم 47 ایم این اے بیٹھے ہوئے بے نقاب تو وہ پہلے اب بہت جلد وہ واپس ہونے جا رہے ہیں ۔ لوگوں کو بہت جلد ان کا حق ملے گا ، لوٹا ہوا مینڈیٹ واپس ہو گا ان کو عدالت کے ذریعے اسمبلیوں سے گھسیٹ کر واپس نکالا جائے گا ۔