ہم اپنے نصاب میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرا رہے ہیں ، محی الدین وانی

May 01, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی سیکرٹری تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین وانی نے کہا ہے کہ حکومت نئی نسل کو دور حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے نصاب میں ٹیکنالوجی متعارف کرا رہی ہے۔وہ  وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے تحت سکینڈری سکول سطح کی بچیوں کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی تک رسائی کے منصوبہ سٹیم پاکستان پروگرام کے زیر اہتمام سٹیم میلہ 2024 سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نصاب میں ٹیکنالوجی کو متعارف کرا رہے ہیں تاکہ ہماری نئی نسل بروقت ٹیکنالوجی کو سمجھتے ہوئے دور حاضر کے جدید تقاصوں سے بھی ہم آہنگ ہو سکے وفاقی سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ حکومت سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں کے اندر لانے کے لیے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لا رہی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ ہر بچہ تعلیم حاصل کرے اور ملک کی ترقی میں حصہ ڈالے۔ اس موقع پر نیا ٹیل پاکستان کے سی ای او وہاج سراج نے طالبات کو تلقین کی کہ وہ اپنے شوق کو پیشہ بنائیں، اپنے کردار کو بہترین رکھیں ، مسائل حل کرنے والا بنیں اور امور کو واضح کرنے کے لئے سوالات کریں ۔

مزیدخبریں