عدم مساوات کے دور میں یکم مئی یومِ مزدورکے طور پرمنایا جارہا 

May 01, 2024

اسلام آباد(صلاح الدین خان /نمائندہ نوائے وقت)دنیا بھر کی طرح پاکستان ایسے زرعی ملک میں بھی کسان کے استحصال اور مافیاز کی من مانیوں کے دوران یکم مئی دنیا بھر میں یومِ مزدور(لیبر ڈے) کے طور پرمنایا جارہا ہے،کام اور محنت انسان کی عظمت اور جدوجہد کی نشانی ہے  ہر انسان مزدور ہے کام کی ہی عزت ہے۔ مگر آج عدم مساوات کا دور ہے۔ ایک کام کرے تو چند ہزار اور دوسرے کو لاکھوں اجرت ملتی ہے عدم مساوات اقربا پروری اسلامی تعلیمات اور اور بین الاقوامی قو انین کی خلاف ورزی  ہے مگر یہی کچھ ہو رہا ہے احتساب کے بجائے ہر کوئی اسکی ذمہ دوسروں پر ڈال کر خود بری الزمہ ہو جاتا ہے ۔ استحصال ہمیشہ مزدور،محنت کش کا ہوتا  ہے جبکہ سب سے زیادہ دیہاڑی دارہی مزور  متاثر ہوتاہے۔اس دن کی مناسبت سے سیمینارز منعقدکئے جاتے ہیں۔ ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔ اس دن کو دنیا کی مختلف مزدور تنظیمیں اپنے اپنے انداز میں مناتی ہی جس کا مقصد مزدور کی عظمت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا اورشگاگو کے شہدا  سے یکجہتی ہوتا ہے۔ دنیا کے چند خطوں میں یکم مئی جشن بہاراں،پھولوں کے کھلنے کی خوشی میں بھی منایا جاتا ہے تا ہم زیادہ معروف مزدور تحریک ہے۔ شگاگو کے مزدور کیا چاہتے تھے؟صرف اپنا انسانی حق۔مزدوری کے اوقات کار کا تعین۔ جب وہ ڈیوٹی پر آتے تو واپسی کا انحصار مالک،صنعت کار یا سرمایہ دار کی مرضی پرہوتا۔ 12،14یا 16گھنٹے گزر جاتے، ڈیو ٹی ختم ہی نہ ہوتی۔یہ تصور آج تقریبا ہر جگہ کئی نظاموں میں پایا جاتا ہے۔ اس ظالمانہ اور غلامانہ طرزِ عمل کا خاتمہ اور چند جائز مراعات، یہی مزدوروں کا مطالبہ ہوتا ہے۔  شکاگو کے ھے مارکیٹ چوک میں جمع ہونے والے ان مزدوروں پر جارحیت کی گئی۔ ہر دور میں ریاستی جبر کے کارگر اور آزمودہ ہتھیار اپنے گماشتوں،پولیس کے ذریعے نہتے اور پرامن مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ کرائی گئی اور الزام یہ لگایا گیا کہ مظاہرین نے پولیس پارٹی پربم پھینکا تھا۔ اس جارھانہ فائرنگ کے نتیجے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے یا مارے گئے، صحیح تعدادکبھی بھی معلوم نہ ہو سکی۔بعد ازاں گرفتا ریوں کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو ااور نامور مزدور رہنما گرفتار کر لئے گئے۔ ان پر مقدمہ قائم کیا گیا۔ 21جون 1886 کو مزدور رہنماں سمیت کل آٹھ افراد کے مقدمہ چلا کر سزائے موت دے دی گئی ۔جو قومیں محنت کش کو عزت و احترام دیتی ہیں، وہ پائیدار ترقی کی منازل طے کرتی  ہیں۔

مزیدخبریں