اسلام آباد(وقائع نگار)پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے رب نے پہلے سے ہی خان کے حق میں فیصلہ دیا ہوا ہے ، خان وہ بے گناہ ہے، وہ معصوم ہے، اس نے صرف پاکستان کے لئے جنگ چھیڑی ہے ، عمر ایوب نے فلور اف دا ہاؤس کہا کہ ہم نے سنا ہے آپ نے دو ہوائی اڈے امریکہ کو دے دئیے ہیں ، ہمیں حکومت سے اس کا جواب چاہیے تا کہ ہمیں پتہ ہو کہ ہمارے ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے ، خان صاحب کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں وہ صرف ملک کی سالمیت کے لئے جیل میں بیٹھے ہیں ، سائفر ہو یا القادر ہو ، تمام جھوٹے کیسز ہیں ۔
میرے رب نے پہلے سے ہی خان کے حق میں فیصلہ دیا ہوا ہے ، شاندانہ گلزار
May 01, 2024