اسلام آباد (وقائع نگار)ترک ادارہ برائے تعاون و باہمی روابط (ٹیکا) کے رابطہ کار برائے پاکستان محسن بالجی نے کہا ہے کہ جمہوریہ ترکیہ گزشتہ دس سا ل کے دوران پاکستان میں صحت کے شعبے میں بہتری، زراعت کے فروغ، اور تعلیمی میدان میں سہولیات کی فراہمی جیسے دیگر شعبوں 700 سے زائد منصوبہ جات مکمل کرچکا ہے ترکی امسال بھی پاکستان کے تین صوبوں میں بشمول آزاد جموں و کشمیر 12سے زائد منصوبہ جات میں کا م کررہاہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزذرائع ابلا غ کے نمائندو ں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے محسن بالجی نے کہا کہ ترکی پاکستان میں مختلف شعبوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لوگوں کو بہرہ مند کرنے کے لیے حکومتی سرپرستی میں کام کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اقتصادی امور کے ڈویثرن کے تحت امسال بھی پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جمعوں و کشمیر میں زراعت کے فروغ، تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی جیسے اہم منصوبوں پر کام کررہے ہیں ایک سوال کے جواب میں رابطہ کار برائے پاکستان (ٹیکا) نے بتایا کہ ٹیکا پاکستان میں 2010سے مختلف منصوبہ جات پر کام کررہی ہے اور گزشتہ دس سال کے دوران 700سو سے زیادہ چھوٹے بڑے منصوبوں کو مکمل کیا جاچکا ہے۔
ترکی امسال بھی پاکستان کے تین صوبوں میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر یگا، محسن بالجی
May 01, 2024