17 سیٹیں جیتنے والے ریاست کے   بڑے مجرموں کو ملک کی بھاگ دوڑ دیدی گئی

 اسلام آباد (وقائع نگار)اعظم سواتی نے اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 17 سیٹیں جیتنے والے ریاست کے سب سے بڑے مجرموں کو ملک کی بھاگ دوڑ دے دی گئی ہے ۔ظلم کا اندھیرا انشااللہ ختم ہوگا انصاف کا علم بلند ہوگا ، پورا ملک ، بانی پی ٹی آئی کے چاہنے والے دیکھ رہے ہیں تمام مقدمات یکسر ختم ہوں گے ، اللہ تعالی بانی پی ٹی آئی کو سرخرو کرے گا ، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ، میں احتیاط برتتا ہوں کہ میرے الفاظ کی وجہ سے ان کو کوئی نقصان نہ پہنچے ، میں سمجھتا ہوں کسی بھی طرح کی بھی جمہوریت ڈکٹیٹر شپ سے بہتر ہے ، اس لنگڑی جمہوریت کے اندر ہم شفاف نظام پیدا کریں گے ، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کی حمایت کی ہے اور ایک ہی مطالبہ کیا ہے ، قانون اور آئین کی حکمرانی، میرے پر ، بانی پی ٹی آئی پر جتنے بھی مقدمات ہیں ان کو قانون کے مطابق چلایا جائے ، قانون کی حکمرانی ہوگی تو ملک آگے بڑھے گا ، ہمیں صلح رحمی کی طرف جانا چاہیے، جس سے پاکستان کے ادارے مضبوط ہوں گے اور اچھا پیغام جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن