راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس اور نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی کانفرنس کا انعقادکیا گیا،دو روزہ کانفرنس کا انعقاد 29 اور 30 اپریل کو سرینا ہوٹل اسلام آباد میں کیا گیا۔کانفرنس کا مقصد جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا میں انسدادِ منشیات کے نقطہ نظر کی تشکیل کرنا ہے۔ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور برطانوی ہائی کمشنر جین مارریٹ نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ کانفرنس میں مختلف ممالک کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، ڈی ایل اوز نے بھی شرکت کی۔کانفرنس میں آئی اے ٹی ایف ممبر ایجنسیز، ڈریپ، وزارت انسدادِ منشیات اور اے این ایف کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔کانفرنس سے مختلف ممالک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مقررین نے خطاب اور تجربات سے اپنے آگاہ کیا۔خطے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے نمٹنے کے لئے تعاون پر زور دیا گیا۔افغانستان میں افیون کی پیداوار اور مصنوعی ادویات کی تیاری پر بھی غورکیاگیا۔منشیات کی ڈیجیٹل اسمگلنگ اور سائبر گورننس کے موضوع بھی زیر بحث رہی۔منشیات سے متعلق تحقیقاتی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر بھی بحث کی گئی۔منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کو کم کرنے کیلئے حکمت عملی بھی زیر بحث لائی گئی۔