یوم مئی محنت کشوں کے لیے تجدید عہد کا دن،کم از کم اجرت 70 ہزارکی جائے،مزدور رہنماء

راولپنڈی/اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)یوم مئی کے موقع پر مزدور رہنمائوں نے حکومت کی اعلان کردہ کم از کم اجرت 70 ہزار کرنے ،ای او بی آئی کی پنشن کم ازکم اجرت کے مساوی کرنے ، ورکرز ویلفیئر فنڈ کو مزدوروں کی بہبود پر خرچ کرنے ، تمام سرکاری ہسپتالوں میں مزدوروں کے فری علاج ، مزدوری کے حادثات میں معذور اور جاں بحق ہونے والے مزدوروں اور فیملیز کیلئے پیکیج کے اعلان کے مطالبات کئے ہیں مزدور رہنمائوں پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور قائد مزدور یونین سی بی اے چوہدری محمد یسٰین، اٹک ریفائنری یونین کے صدر حمید جدون ،جنرل سیکرٹری عبدالرئو ف ، مری بروری یونین کے رہنما سید واصف حسین شاہ ،واسا یونین کے رہنما افتخار خان، آرڈی اے یونین کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری خاور کیانی نے  یوم مئی کے حوالے سے کہا کہ 1886 میں شکاگو کے مزدوروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کرتاریخ میں خود کو زندہ جاوید کیا،یوم مئی محنت کشوں کے لیے تجدید عہد کا دن ہے لیکن قابل افسوس کی بات ہے کہ آج بھی ہمارے ہاں مزدور کسمپرسی کا شکار ہے مزدور جس کو کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کہا جاتا ہے سی مزدور کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے کوئی بھی احسن اقدام نہیں کیا جاتاآج مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث پاکستان کے مزدوروں کے یکجا ہونے کا وقت ہے مزدور کی اہمیت کو سمجھا جانا چاہئے ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ و دیہاڑی دار مزدور معاشی استحصال کا شکار ہے زرعی مزدور بھی مسائل سے دوچار ہے ورکرویلفیئر فنڈ کے اربوں روپے محنت کشوں کے بچوں کی اعلی تعلیم،صحت،رہائشی کالونیوں اور ان کے بچیوں کے ہاتھ پیلے کرنے پر خرچ کیے جائیں اور محنت کشوں کے بچوں کے لیے ٹیکنیکل تعلیم کا اہتمام کیا جائے قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ کے ارکان صنعتی مزدوروں کی ایک او بی آئی کی پنشن میں فوری اضافے اور اسے کم از کم اجرت کے مساوی لانے کیلئے ایوانوں میں آواز بلند کریں تاکہ یہ پنشنر کم از کم ژندہ تو رہ سکیں ورکرویلفیئر فنڈ کے اربوں روپے محنت کشوں کے بچوں کی اعلی تعلیم،صحت،رہائشی کالونیوں اور ان کے بچیوں کے ہاتھ پیلے کرنے پر خرچ کیے جائیں اور محنت کشوں کے بچوں کے لیے فنی تعلیم کا اہتمام کیا جائے،قومی اسمبلی میں محنت کشوں کے نمائندوں کو نمائندگی کیلئے خصوصی نشستوں کا کوٹہ مقرر کیا جائے مزدور رہنمائوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے محنت کشوں کے لیے EOBIاورNIRCجیسے ادارے بنا کر مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردارادا کیا  ۔سماجی رہنما ملک عمر عرفان نے کہا کہ مزدور کا ہاتھ چلے گا تو ترقی کا پہیہ بھی چلے گا مزدور کی خدماتِ کو ہم سب خراج تحسین پیش کرتے ہیں

ای پیپر دی نیشن